*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

 

*سوال :*

کیا ہمارے یہاں ایسے دلائل موجود ہیں کہ پانی پینےکے بعد *امام حسین علیہ السلام* کے قاتلوں پر کی جانے والی لعنت قبول ہوتی ہے ؟

 

*جواب :*

متعدد معتبر روایات پائی جاتی ہیں : جن میں سے وہ بات جو عبد الرحمن بن کثیر کی روایت میں وارد ہوئی ہے، انہوں نے داود الرقی سے، انہوں نے کہا : میں *أبو عبد الله (علیه السلام)* کے پاس اس وقت تھا جب *آپ علیہ السلام* پانی پی رہے تھیں، تو جب *آپ علیہ السلام* نے پانی پی لیا تو میں نے دیکھا کہ *آپ علیہ السلام غمزدہ ہو گئے اور آپ (ع) کی دونوں مبارک آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئی، پھر آپ علیہ السلام* نے مجھ سے فرمایا : اے داود، اللہ لعنت کرے *حسین (علیہ السلام)* کے قاتل پر، کوئی بھی بندہ ایسا نہیں ہے جو پانی پیئے اور پھر *حسین (علیہ السلام)* کو یاد کرے اور *آپ (علیہ السلام)* کے قاتل پر لعنت کرے مگر یہکہ *اللہ اس کے لئے ایک لاکھ نیکی تحریر کرے گا اور ایک ہزار برائیوں کو مٹا دے گا اور اس کے ایک لاکھ درجات بلند فرمائے گا، اور گویا کہ اس نے ایک لاکھ غلام آزاد کئے اور اللہ تعالی قیامت کے دن اس کو دل کی ٹھنڈک کے ساتھ محشور فرمائےگا*۔ (کامل ایارات، الطبعة المحقّقة ص212، حدیث1، باب34).

اسی مناسبت سے ابن اعسم نے اپنے اشعار میں کہا ہے :

سید کُلّ المایعات الماءُ ***** ما عنه فی جمیعها غناء
أما ترى الوحی إلى النبیّ ***** منه جعلنا کُلّ شئ حیّ

(تمام مائع چیزوں کا سردار پانی ہے، کوئی بھی مائع چیز اس سے بےنیاز نہیں ہے؛ کیا تم نے نبی (ص) کی طرف وحی کو نہیں دیکھا، ’’اسی سے ہم نے ہر زندہ شے کو قرار دیا ہے‘‘)

-یہاں تک کہ انہوں نے کہا -

والماء إن تفرغ من الشراب لـه ***** صلّ على الحسین والعن قاتله
تؤجر بالآف عدادها مائة ***** من عتقِ مملوکٍ وحطّ سیئه
ودُرُج وحسناتٍ ترفعُ ***** فهی إذا مئات الف أربع

(جب تم پانی کو پینے سے فارغ ہو، درود پڑھو حسین (ع) پر اور لعنت کرو آپ (ع) کے قاتل پر؛ اجر دیا جائےگا ایسے ہزاروں کا جن ہزاروں کی تعددا سو گنا ہوگی، غلام کو آزاد کرنا، برائی کا مٹ جانا؛ درجات اور نیکیاں بلند ہوگی، تو اس طرح سے یہ چار لاکھ ہو جائیں گے) (سفینة البحار، الطبعة المحقّقة، ج8 ص144 – 145)۔

جواب ماخوذ از : https://aqaed.net/faq/2277/

 

Join our groups:

https://t.me/expressionoftruth

https://chat.whatsapp.com/FDYngg8LBgvL9Itz6yA8D6

سینہ زنی کے متعلق دینی اور علمی تشریح

حسین (علیه السلام) کے قاتلوں پر لعنت کی قبولیت

چہلم کے متعلق چند سوالات

علیہ ,السلام ,پانی ,***** ,لعنت ,لاکھ ,علیہ السلام ,علیہ السلام* ,*حسین علیہ ,علیه السلام
مشخصات
آخرین جستجو ها