*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

 

علی / فرانس

 

*سوال :*

خصوصی طور پر سینہ زنی کے متعلق دینی اور علمی تشریح کیا ہے ؟ آپ ہمیشہ ہمارے خیرخواہ رہیں۔

 

*جواب:*

برادرِ محترم علی

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 

یہ بات آپ سے پوشیدہ نہیں ہے کہ سب سے پہلے جنہوں نے سید الشھداء ابو عبد اللہ الحسین (علیہ السلام) پر عزاداری قائم فرمائی وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم) تھے؛ اُمّ الفضل بنت ؒالحارچ سے منقول ہے کہ : وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی: یا رسول اللہ ! میں نے رات کو ایک برا خواب دیکھا ہے۔ آپ (ص) فرمایا : ’’وہ کیا ہے ؟‘‘ انہوں نے کہا : ’’ وہ بہت برا ہے’’ آپ (ص) نے فرمایا : وہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا : میں نے دیکھا کہ گویا آپ کے بدن مبارک سے ٹکڑے کو کاٹ کر میری گود میں رکھ دیا گیا ہے۔ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم) نے فرمایا: ’’تو نے اچھا خواب دیکھا ہے، فاطمہ کے یہاں ایک بیٹے کی ولادت ہوگی جو تیری گود میں ہوگا۔‘‘۔۔

 

پھر فاطمہ (س) کے یہاں حسین (ع) کی ولادت ہوئی، اور وہ میری گود میں تھے، ویسے ہی جیسے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم) نے فرمایا تھا، تو میں ایک دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس بچہ کو آپ (ص) کی گود میں دیا، پھر میں تھوڑی اِدھر اُدھر ہوئی تو اچانک دیکھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم) کی دونوں آنکھیں آنسو بہا رہی ہیں، اُمّ فضل کہتی ہیں : میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی ! میرے ماں باپ آپ پر فدا، آپ کو کیا ہوا ؟ آپ (ص) نے فرمایا: ’’میرے پاس جبرئیل (علیہ الصلاۃ و السلام) آئے تھے اور مجھے خبر دے گئے کہ میری امّت عنقریب میرے اس بیٹے کو قتل کرے گی، تو میں نے کہا: یہ ؟، تو جبرئیل نے کہا : ہاں ؟، اور وہ مجھے ان کی سرخ میٹی میں سے کچھ مٹی بھی دے گئے۔ (المستدرک على الصحیحین 3: 176.)

 

اور اّمّ سلمہ سے منقول ہے کہ انہوں نے فرمایا: حسن اور حسین نبی (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم) کے سامنے میرے گھر میں کھیل رہے تھے کہ جبرئیل نازل ہوئے اور انہیوں نے کہا : اے محمّد ! یقینا آپ کی امت آپ کے بعد آپ کے اس بیٹے کو قتل کرے گی۔ اور اپنے ہاتھ سے حسین کی طرف اشارہ کیا، تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم) نے گریہ فرمایا اور حسین کو اپنے سینے سے لگا لیا، پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم) نے فرمایا: تمہارے پاس یہ مٹی میرے امانت ہے، پس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم) نے اس مٹی کو سونگھا اور فرمایا: ہائے کرب و بلاء۔ اُمّ سلمہ فرماتی ہیں : اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم) نے فرمایا: ’’اے اُمّ سلمہ جب یہ مٹی خون میں تبدیل ہو جائے تو تم جان لینا کہ میرے بیٹے کو یقینا قتل کر دیا گیا۔‘‘( مجمع اوائد 9: 9 باب (مناقب الحسین بن علیّ(علیه السلام))۔)

اس موضوع پر یہاں پر بہت ساری دیگر روایات ہیں۔

اور اسی طرح آپ دیکھتے ہیں کہ ائمہ اہل بیت (علیھم السلام) نے حسین (علیہ السلام) پر عزاداری قائم فرمائی اور ہمیں اس کو قائم کرنے اور غم کے اظہار کا حکم فرمایا، جیسے کہ ہم اس کی طرف گذشہ جوابوں میں اشارہ کر چکے ہیں۔

اور اس نظریہ کی بنیاد پر شیعہ امامیہ اس فرمان پر عمل پیرہ ہیں، اور وہ امام حسین (علیہ السلام) پر عزاداری اور غم کی اپنے علاقے، اپنی عادات اور اپنے رسم و رواج کے مطابق مختلف علامات و نشانیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

کچھ لوگوں نے – مثلاً – سینہ زنی کو اظہار غم کے ایک طریقہ کے طور پر اختیار کر لیا تا کہ اس کے ذریعہ سے ابو عبد اللہ الحسین (علیہ السلام) کے لئے شدید دوستی اور محبت کا اظہار کرے اور وہ اس کو ایک پسندیدہ فعل شمار کرتے ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالی سے اس میں اجر و ثواب کے مطمنّی ہیں۔

 

اور اس کے جائز ہونے کی دلیل ان کے پاس علماء کے تمام گرہوں کا اجماع اور بعض روایات ہیں، ان روایت میں سے : وہ روایت کہ جس کو شیخ طوسی نے اپنی کتاب ’’التھذیب‘‘ میں امام الصادق (علیہ السلام) سے نقل فرمائی ہے کہ آپ (ع) نے فرمایا: ’’حسین بن علی (علیھما السلام) پر یقینا گریبان کو چاک کر دیا اور رخساروں کو پٹا – اہل بیت عصمت و طہارت کے گھر کی خواتین نے – اور حسین (ع) جیسوں پر رخساروں کو پٹا جائے گا اور گریبان کو چاک کیا جائے گا۔‘‘ (تهذیب الأحکام 8: 325 کتاب الأیمان والنذور والکفّارات حدیث (12071)۔)

اور یقینا اس روایت کی طرف شھید (اول) نے بھی کتاب ’’الذکری‘‘ (ذکرى الشیعة فی أحکام الشریعة 2: 56 البحث الرابع من المطلب الثالث من أحکام الأموات.) میں اشارہ کیا ہے، تو ملاحظہ کریں۔

آپ اللہ کی دائمی حفاظت میں رہے۔

حوالہ : https://www.aqaed.com/faq/2299/

 

Join our groups:

https://t.me/expressionoftruth

https://chat.whatsapp.com/FDYngg8LBgvL9Itz6yA8D6

سینہ زنی کے متعلق دینی اور علمی تشریح

حسین (علیه السلام) کے قاتلوں پر لعنت کی قبولیت

چہلم کے متعلق چند سوالات

اللہ ,علیہ ,رسول ,فرمایا ,سلّم ,السلام ,رسول اللہ ,اللہ علیہ ,علیہ السلام ,حاضر ہوئی ,خواب دیکھا
مشخصات
آخرین جستجو ها